6 جولائی 2014 - 12:42
قیدیوں کی رہائی کے لئے رہبر معظم انقلاب کی خطیر امداد

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ ریال مختص کئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ ریال مختص کئے ہيں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق، ضرورت مند قیدیوں کی مدد و حمایت سے مخصوص چھبیسویں گلریزان سیمینار کے انعقاد کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ  العظمی خامنہ ای نے ایک ارب پچاس کروڑ ریال یعنی تقریبا پچاس ہزار ڈالر کی رقم اس خدا پسندانہ امر کے لئے مختص کی ہے۔ واضح رہے کہ جشن گلریزان ہر سال ماہ مبارک رمضان میں ضرورت مند قیدیوں کی مدد اور دیہ کی ادائیگی کے لئے تہران اور دیگر شہروں میں خیر افراد اور بعض حکام کی شرکت سے منعقد ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲